فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَقْتَلِ عُمَرَ وَثَنَاءِ عَلِيٍّ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 347
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ حَمَّادٌ: وَسَمِعْتُ عَمْرًا يَذْكُرُهُ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ حَمَّادٌ: وَسَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي جَهْضَمٍ ، قَالَ: لَمَّا طُعِنَ عُمَرُ وَغُسِّلَ وَكُفِّنَ وَسُجِّيَ ثَوْبًا، فَدَخَلَ عَلَيْهِ عَلِيٌّ فَتَرَحَّمَ عَلَيْهِ، وَقَالَ: مَا عَلَى الْأَرْضِ الْيَوْمَ أَحَدًا أَحَبَّ إِلَيَّ أَنْ أَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى مَا فِي صَحِيفَتِهِ مِنْ هَذَا الْمُسَجَّى.ترجمہ
ابوجہضم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا، پھر انہیں غسل و کفن دے کر ایک کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے، ان کے لیے دعائے رحمت فرمائی اور فرمایا: ”آج روئے زمین پر کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے نامہ اعمال جیسی حالت میں اللہ عزوجل سے ملاقات کرنا مجھے اس چادر پوش شخص (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) سے زیادہ محبوب ہو۔“