فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَقْتَلِ عُمَرَ وَثَنَاءِ عَلِيٍّ عَلَيْهِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے ان کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 346
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَثَنَا وُهَيْبٌ ، قَثَنَا أَبُو جَهْضَمٍ مُوسَى بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ لَمَّا غُسِّلَ وَكُفِّنَ وَوُضِعَ عَلَى سَرِيرِهِ، وَسُجِّيَ عَلَيْهِ بِثَوْبٍ، قَالَ عَلِيٌّ: مَا عَلَى الْأَرْضِ أَحَدٌ أَحَبَّ إِلَيَّ أَنْ أَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ بِمَا فِي صَحِيفَتِهِ مِنْ هَذَا الْمُسَجَّى.ترجمہ
ابو جعفر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو غسل دیا گیا، انہیں کفن پہنایا گیا، ان کے جنازے کے تخت پر رکھا گیا اور ان پر چادر اوڑھائی گئی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”روئے زمین پر کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کے اعمال نامے (میں موجود نیکیوں) کے ساتھ میرا اللہ عزوجل سے ملنا مجھے اس چادر پوش (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) سے زیادہ محبوب ہو۔“