فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ الصَّحَابَةِ عَلَى عُمَرَ) باب: (صحابہ کرام کی طرف سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 341
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَنْطِقُ عَلَى لِسَانِهِ مَلَكٌ.ترجمہ
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم آپس میں یہ تذکرہ کیا کرتے تھے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زبان پر فرشتہ کلام کرتا ہے۔“