فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ الصَّحَابَةِ عَلَى عُمَرَ) باب: (صحابہ کرام کی طرف سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 340
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّهَلَا بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ. ترجمہ
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”جب صالحین کا ذکر کیا جائے تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ذکر کو خوش آمدید کہنا چاہیے (اور ان کا تذکرہ سب سے پہلے کرنا چاہیے)۔“