❮
❯
حدیث نمبر: 34
قُلْتُ لِأَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ إِنَّ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ يُحَدِّثُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا نَفَعَنِي مَالٌ مَا نَفَعَنِي مَالُ أَبِي بَكْرٍ". فَأَنْكَرَهُ وَقَالَ: مَنْ حَدَّثَكَ بِهِ؟ قُلْتُ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَ يَحْيَى: فَقَالَ رَجُلٌ لِسُفْيَانَ: مَنْ ذَكَرَهُ؟ قَالَ: وَائِلٌ ، فَقَالَ: أَبِي: نَرَى وَائِلًا لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الزُّهْرِيِّ ، إِنَّمَا رَوَى وَائِلٌ عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ: هَذَا خَطَأٌ، ثُمَّ قَالَ:
ترجمہ

راوی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (امام احمد بن حنبل) رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ، امام زہری رحمہ اللہ سے، وہ عروہ رحمہ اللہ سے اور وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کسی کے مال نے اتنا نفع نہیں پہنچایا جتنا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مال نے نفع پہنچایا۔“
پس انہوں نے اس روایت کا انکار کیا اور پوچھا: ”تمہیں یہ حدیث کس نے سنائی؟“ میں نے عرض کیا: ہمیں یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں سفیان رحمہ اللہ نے، انہوں نے زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے عروہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی؛ یحییٰ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے سفیان رحمہ اللہ سے پوچھا کہ (زہری سے) اسے کس نے ذکر کیا؟ تو انہوں نے کہا: ”وائل نے۔“
اس پر میرے والد نے فرمایا: ”ہمارے نزدیک وائل نے زہری رحمہ اللہ سے نہیں سنا، وائل تو اپنے والد سے روایت کرتے ہیں“، اور فرمایا: ”یہ غلطی ہے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه / حدیث: 34
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: قد مضى تخريج الحديث برقم ٢٤ ، ٢٨ ، ٢٩ وكلام احمد : نرى وائل لم يسمع من الزهري، يعني به والله اعلم تعليل طريق وائل عن الزهري حيث ان وائلا لم يسمعه من الزهري بل ابوه هو الذي سمعه من الزهري، وكذا سفيان لم يسمعه من الزهري . هذا ما يظهر من كلام الامام احمد رحمه الله . . »
«قد مضي تخريج الحديث برقم: 24، 28، 29»