فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ كَرَاهَةِ عُمَرَ لِلْبَاطِلِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی باطل سے نفرت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ الْأَسْوَدَ بْنَ سَرِيعٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ حَمِدْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ بِمَحَامِدَ وَمِدَحٍ وَإِيَّاكَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ أَدْلَمُ، طُوَالٌ، أَصْلَعُ، أَعْسَرُ يَسَرٌ، قَالَ: فَاسْتَنْصَتَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَوَصَفَ لَنَا أَبُو سَلَمَةَ، يَعْنِي حَمَّادًا ، كَيْفَ اسْتَنْصَتَهُ قَالَ: كَمَا يُصْنَعُ بِالْهِرِّ، فَدَخَلَ فَتَكَلَّمَ سَاعَةً، ثُمَّ خَرَجَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَذَا الَّذِي تَسْتَنْصِتُنِي لَهُ؟ فَقَالَ: "هَذَا رَجُلٌ لَا يُحِبُّ الْبَاطِلَ، هَذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ" .عبدالرحمن بن ابی بکرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنے رب عزوجل کی حمد و ثنا اور آپ کی تعریف و توصیف میں کچھ کلمات (اشعار) کہے ہیں“، پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کی۔ اسی دوران ایک صاحب نے اجازت طلب کی جو گندم گوں، طویل قامت، سر سے گنجے اور دونوں ہاتھوں سے یکساں کام لینے والے تھے؛ راوی کہتے ہیں: ”چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے خاموش رہنے کا اشارہ فرمایا“۔ ابو سلمہ یعنی حماد رحمہ اللہ نے ہمیں اس اشارے کی کیفیت بتائی کہ ”جیسے بلی کو چپ کرانے کے لیے کیا جاتا ہے“۔ پھر وہ صاحب اندر آئے، کچھ دیر گفتگو کی اور چلے گئے؛ اس کے بعد انہوں نے (بقیہ) حدیث ذکر کی۔ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ کون صاحب تھے جن کی خاطر آپ نے مجھے خاموش کروا دیا تھا؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ شخص ہے جو باطل کو پسند نہیں کرتا، یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں“۔