فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ كَرَاهَةِ عُمَرَ لِلْبَاطِلِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی باطل سے نفرت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَفَّانُ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ حَمِدْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ بِمَحَامِدَ وَمِدَحٍ وَإِيَّاكَ، قَالَ: "هَاتِ مَا حَمِدْتَ بِهِ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ" ، قَالَ: فَجَعَلْتُ أُنْشِدُهُ، قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ أَدْلَمُ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُسْ أُسْ" ، قَالَ: فَتَكَلَّمَ سَاعَةً ثُمَّ خَرَجَ، قَالَ: فَجَعَلْتُ أُنْشِدُهُ، قَالَ: ثُمَّ جَاءَ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أُسْ أُسْ" ، فَفَعَلَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَذَا الَّذِي اسْتَنْصَتَّنِي لَهُ؟ قَالَ: "هَذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، هَذَا رَجُلٌ لَا يُحِبُّ الْبَاطِلَ" .سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں نے اپنے رب عزوجل کی حمد و ثنا اور آپ کی مدح میں کچھ اشعار کہے ہیں۔“
آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے رب کی حمد میں جو کچھ تم نے کہا ہے، وہ پیش کرو۔“
وہ کہتے ہیں: چنانچہ میں نے آپ ﷺ کو وہ سنانا شروع کر دیے، اسی دوران ایک گندم گوں رنگت والے صاحب آئے اور اندر آنے کی اجازت چاہی، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: «أُسْ أُسْ» (خاموش ہو جاؤ)۔
وہ کہتے ہیں: پھر ان صاحب نے کچھ دیر گفتگو کی اور چلے گئے، تو میں نے دوبارہ اشعار سنانا شروع کر دیے۔
وہ کہتے ہیں: پھر وہ دوبارہ آئے اور اجازت طلب کی، تو نبی کریم ﷺ نے پھر فرمایا: «أُسْ أُسْ»۔
آپ ﷺ نے دو یا تین مرتبہ ایسا ہی کیا۔
وہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ کون صاحب ہیں جن کی خاطر آپ نے مجھے خاموش کرا دیا؟“
آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں، یہ وہ آدمی ہیں جو باطل کو پسند نہیں کرتے۔“