فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ نَفْعِ مَالِ أَبِي بَكْرٍ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنْفَاقِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ) باب: (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے مال سے نبی ﷺ کو پہنچنے والے نفع اور ان کے انفاق کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ ، يَعْنِي: ابْنَ عَمْرٍو ، قَثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، يَعْنِي الْفَزَارِيَّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أَنْفَقَ زَوْجًا، أَوْ قَالَ: زَوْجَيْنِ، مِنْ مَالِهِ - أُرَاهُ قَالَ: فِي سَبِيلِ اللَّهِ - دَعَتْهُ خَزَنَةُ الْجَنَّةِ: يَا مُسْلِمُ، هَذَا خَيْرٌ هَلُمَّ إِلَيْهِ"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا رَجُلٌ لَا تَوَى عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا نَفَعَنِي مَالٌ قَطُّ إِلَّا مَالُ أَبِي بَكْرٍ" ، قَالَ: فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ وَقَالَ: وَهَلْ نَفَعَنِي اللَّهُ إِلَّا بِكَ، وَهَلْ رَفَعَنِي اللَّهُ إِلَّا بِكَ؟".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے مال میں سے (کسی بھی چیز کا) ایک جوڑا، یا فرمایا: دو جوڑے - میرا خیال ہے آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں - خرچ کیا، تو جنت کے پہرے دار اسے پکاریں گے: اے مسلمان! یہ خیر ہے، اس کی طرف آ جاؤ۔“
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یہ ایسا شخص ہے جس پر کوئی خسارہ نہیں ہو گا۔“
تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کبھی کسی مال نے اتنا نفع نہیں پہنچایا جتنا ابوبکر کے مال نے مجھے نفع پہنچایا۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (یہ سن کر) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا اللہ نے مجھے آپ کے سوا کسی اور کے ذریعے نفع پہنچایا ہے؟ اور کیا اللہ نے مجھے آپ کے سوا کسی اور کے ذریعے رفعت عطا فرمائی ہے؟“