فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عُمَرَ عَلَى غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 317
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يُونُسُ، يَعْنِي: ابْنَ مُحَمَّدٍ ، وَعَفَّانُ ، قَالَا نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلَاءِ. قَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ أَنَا بُرْدٌ أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّهُ مَرَّ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ: نِعْمَ الْفَتَى غُضَيْفٌ ، فَلَقِيَهُ أَبُو ذَرٍّ بَعْدَ ذَلِكَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "ضُرِبَ بِالْحَقِّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ" ، وَقَالَ عَفَّانُ فِي الْحَدِيثِ: "عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ" .ترجمہ
سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے فرمایا: ”غضیف کتنا ہی عمدہ نوجوان ہے!“
پھر اس کے بعد انہیں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ملے تو انہوں نے بھی اسی طرح کا تذکرہ کیا، البتہ انہوں نے یہ فرمایا: ”حق سیدنا عمر (رضی اللہ عنہ) کی زبان اور دل پر جاری کر دیا گیا ہے۔“
اور عفان رحمہ اللہ نے حدیث میں یہ الفاظ بیان کیے: ”سیدنا عمر (رضی اللہ عنہ) کی زبان پر (حق جاری ہے)، وہ اسی کے ساتھ کلام کرتے ہیں۔“