فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ عُمَرَ عَلَى غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف سے سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ کی تعریف کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ نَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: مَرَرْتُ بِعُمَرَ وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَدْرَكَنِي رَجُلٌ مِنْهُمْ فَقَالَ: يَا فَتًى ادْعُ لِي بِخَيْرٍ، بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ، قَالَ: قُلْتُ: وَمَنْ أَنْتَ رَحِمَكَ اللَّهُ؟ قَالَ: أَبُو ذَرٍّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ، أَنْتَ أَحَقُّ، قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ عُمَرَ يَقُولُ: نِعْمَ الْغُلَامُ، وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ" .سیدنا غضیف بن الحارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرا گزر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ ان کے ساتھ ان کے ساتھیوں کی ایک جماعت تھی، تو ان میں سے ایک صاحب مجھے آ ملے اور کہنے لگے: ”اے نوجوان! اللہ تم میں برکت دے، میرے لیے بھلائی کی دعا کرو۔“ میں نے کہا: ”اللہ آپ پر رحم فرمائے، آپ کون ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”ابوذر۔“ میں نے کہا: ”اللہ آپ کی مغفرت فرمائے، آپ تو اس کے زیادہ حقدار ہیں۔“ تب سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو (تمہارے متعلق) یہ فرماتے سنا: ”کتنا ہی اچھا لڑکا ہے“، نیز سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ» ”بے شک اللہ تعالیٰ نے حق کو عمر کی زبان پر جاری کر دیا ہے، وہ اسی کے مطابق بات کرتے ہیں۔“