فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ جَعْلِ اللَّهِ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ) باب: (اللہ کے حق کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان اور دل پر جاری کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 314
قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: مَا نَزَلَ بِالنَّاسِ أَمْرٌ قَطُّ، فَقَالُوا فِيهِ وَقَالَ فِيهِ ابْنُ الْخَطَّابِ ، أَوْ قَالَ: عُمَرُ ، إِلَّا نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى نَحْوٍ مِمَّا قَالَ عُمَرُ. ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”لوگوں کو کبھی کوئی ایسا معاملہ درپیش نہیں آیا کہ انہوں نے اس بارے میں اپنی کوئی رائے دی ہو اور سیدنا ابن خطاب رضی اللہ عنہ—یا انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ—نے بھی اس بارے میں کوئی بات کہی ہو، مگر یہ کہ قرآن کریم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کے موافق ہی نازل ہوا۔“