فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ جَعْلِ اللَّهِ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ) باب: (اللہ کے حق کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان اور دل پر جاری کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 313
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، قَثَنَا خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى قَلْبِ عُمَرَ وَلِسَانِهِ" .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے حق کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دل اور ان کی زبان پر جاری کر دیا ہے۔“