فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مَا رُوِيَ أَنَّ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ أَبُو بَكْرٍ باب: ان روایات کا بیان کہ سب سے پہلے اسلام لانے والے ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔
حدیث نمبر: 276
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ ، قَالَ: بَلَغَنِي عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُلَيْلٍ ، فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ فِي جِنَازَةٍ، فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُلَيْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: أُعْطِيَ كُلُّ نَبِيٍّ سَبْعَةَ نُجَبَاءَ، وَأُعْطِيَ نَبِيُّكُمْ أَرْبَعَةَ عَشَرَ نَجِيبًا، مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ ، وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. ترجمہ
سالم بن ابی حفصہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے عبد اللہ بن ملیل رحمہ اللہ کے حوالے سے ایک بات پہنچی، تو میں صبح سویرے ان کی جانب نکلا مگر انہیں ایک جنازے میں (شریک) پایا، پھر مجھے ایک شخص نے عبد اللہ بن ملیل رحمہ اللہ کے واسطے سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نبی کو سات نجیب (چیدہ و جاں نثار رفقاء) عطا کیے گئے، اور تمہارے نبی ﷺ کو چودہ نجیب عطا کیے گئے ہیں، جن میں سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا ابن مسعود اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہم شامل ہیں۔“