فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
مَا رُوِيَ أَنَّ أَوَّلَ مَنْ أَسْلَمَ أَبُو بَكْرٍ باب: ان روایات کا بیان کہ سب سے پہلے اسلام لانے والے ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔
حدیث نمبر: 275
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ شَيْخٍ لَهُمْ يُقَالُ لَهُ: سَالِمٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُلَيْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: أُعْطِيَ كُلُّ نَبِيٍّ سَبْعَةَ نُجَبَاءَ مِنْ أُمَّتِهِ، وَأُعْطِيَ النَّبِيُّ أَرْبَعَةَ عَشَرَ مِنْ أُمَّتِهِ نُجَبَاءَ، مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہر نبی کو ان کی امت میں سے سات معزز و برگزیدہ ساتھی عطا کیے گئے، اور نبی کریم ﷺ کو آپ کی امت میں سے چودہ معزز و برگزیدہ ساتھی عطا کیے گئے، جن میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شامل ہیں۔“