فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ أَبُو يَعْقُوبَ الصَّفَّارُ مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ ، قَثَنَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ ، أَخُو يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ فُلَانِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ظَالِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، قَالَ: ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُ قَالَ: تَحَرَّكَ حِرَاءٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اسْكُنْ حِرَاءُ، فَلَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ" ، وَعَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، وَعَلِيٌّ ، وَطَلْحَةُ ، وَالزُّبَيْرُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَسَعْدٌ ، قَالَ: وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمْ بِالْعَاشِرِ أَخْبَرْتُكُمْ، يَعْنِي نَفْسَهُ. وَحَدِيثُ عُبَيْدِ بْنِ سَعِيدٍ أَتَمُّ وَأَحْسَنُ.سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کرنا شروع کیا، فرمایا: «حراء» پہاڑ لرزنے لگا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «اسْكُنْ حِرَاءُ، فَلَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ، أَوْ صِدِّيقٌ، أَوْ شَهِيدٌ» ”اے حراء! ساکن ہو جا، کیونکہ تجھ پر ایک نبی، یا ایک صدیق، یا ایک شہید کے سوا کوئی (اور) نہیں ہے۔“
اور اس وقت اس پہاڑ پر رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا عبدالرحمن بن عوف اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہم تشریف فرما تھے۔
انہوں نے فرمایا: ”اور اگر میں چاہوں کہ تمہیں دسویں (شخص) کے متعلق بتاؤں تو بتا دوں“، آپ کی مراد اپنی ذاتِ گرامی تھی۔
اور عبید بن سعید کی روایت زیادہ کامل اور بہتر ہے۔