فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 255
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ أَبُو الْأَشْعَثِ ، قَثَنَا مُعْتَمِرٌ، يَعْنِي: ابْنَ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قَثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَبِي غَلَّابٍ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ ، وَعُثْمَانَ كَانُوا عَلَى أُحُدٍ، فَرَجَفَ بِهِمْ، أَوْ قَالَ: تَحَرَّكَ بِهِمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اثْبُتْ أُحُدُ، فَإِنَّ عَلَيْكَ نَبِيًّا، وَصِدِّيقًا، وَشَهِيدَيْنِ" .ترجمہ
نبی کریم ﷺ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ احد پہاڑ پر تھے، تو وہ ان سب کے ساتھ لرزنے لگا، یا (راوی نے) کہا: ان کے ساتھ حرکت کرنے لگا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: «اثْبُتْ أُحُدُ، فَإِنَّ عَلَيْكَ نَبِيًّا، وَصِدِّيقًا، وَشَهِيدَيْنِ» ”اے احد! ٹھہر جا، کیونکہ تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید موجود ہیں۔“