فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 253
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ نَا سُفْيَانُ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، وَمَنْصُورٍ ، عَنْ هِلَالٍ، يَعْنِي: ابْنَ يَسَافٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ. قَالَ وَكِيعٌ: قَالَ سُفْيَانُ: عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ هِلَالٍ ، عَنِ ابْنِ ظَالِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، وَلَمْ يُحَدِّثْهُ مَنْصُورٌ عَنْ هِلَالٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.ترجمہ
سفیان رحمہ اللہ نے حصین اور منصور رحمہ اللہ سے، انہوں نے ہلال یعنی ابن یساف رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ وکیع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سفیان رحمہ اللہ نے حصین سے، انہوں نے ہلال سے، انہوں نے ابن ظالم رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کی مانند روایت کیا ہے؛ جبکہ منصور رحمہ اللہ نے ہلال سے، انہوں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کے مانند (یعنی ابن ظالم کے واسطے کے بغیر) روایت نہیں کی۔