فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَسِبْتُهُ قَالَ: فِي حَائِطٍ - فَجَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اذْهَبْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، قَالَ: فَذَهَبْتُ، فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقُلْتُ: ادْخُلْ وَأَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ، فَمَا زَالَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ، فَقَالَ: "ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَانْطَلَقْتُ، فَإِذَا هُوَ عُمَرُ ، فَقُلْتُ: ادْخُلْ وَأَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ، فَمَا زَالَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَسَلَّمَ، فَقَالَ: "اذْهَبْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى شَدِيدَةٍ"، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ ، فَقُلْتُ: ادْخُلْ وَأَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى شَدِيدَةٍ، فَجَعَلَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ صَبْرًا حَتَّى جَلَسَ.سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا - میرا خیال ہے کہ راوی نے کہا: ایک باغ میں - تو ایک شخص آیا اور اس نے سلام کیا، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ فرماتے ہیں: میں گیا تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے کہا: ”تشریف لے آئیے اور آپ کو جنت کی خوشخبری ہو“، تو وہ مسلسل اللہ کی حمد بجا لاتے رہے یہاں تک کہ بیٹھ گئے۔
پھر ایک اور شخص آیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ میں گیا تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے کہا: ”تشریف لے آئیے اور آپ کو جنت کی خوشخبری ہو“، تو وہ بھی مسلسل اللہ کی حمد کرتے رہے یہاں تک کہ بیٹھ گئے۔
پھر ایک اور شخص آیا اور سلام کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، اسے اجازت دو اور اسے ایک سخت آزمائش پر جنت کی خوشخبری سنا دو۔“ فرماتے ہیں: میں گیا تو وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے کہا: ”تشریف لے آئیے اور ایک سخت آزمائش پر آپ کو جنت کی خوشخبری ہو“، تو وہ کہنے لگے: «اللَّهُمَّ صَبْرًا» ”اے اللہ! صبر عطا فرما“ یہاں تک کہ وہ بیٹھ گئے۔