❮
❯
حدیث نمبر: 207
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَثَنَا هَمَّامٌ ، قَثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَشٍّ مِنْ حُشَّانِ الْمَدِينَةِ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: "قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ آخَرُ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: "قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ عُمَرُ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، فَجَعَلَ يَحْمَدُ اللَّهَ حَتَّى جَلَسَ، ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ خَفِيضُ الصَّوْتِ فَاسْتَأْذَنَ، فَقَالَ: "قُمْ فَائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى"، فَقُمْتُ فَأَذِنْتُ لَهُ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوَى، فَجَعَلَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ صَبْرًا حَتَّى جَلَسَ، قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ: فَأَنَا، قَالَ: "أَنْتَ مَعَ أَبِيكَ".
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں مدینہ منورہ کے باغات میں سے ایک باغ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ موجود تھا، اتنے میں ایک شخص آیا اور اس نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اٹھو اور اسے اجازت دو، اور اسے جنت کی خوشخبری سناؤ۔“ میں اٹھا اور اسے اندر آنے کی اجازت دی، تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، چنانچہ میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی، تو وہ اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرنے لگے یہاں تک کہ بیٹھ گئے۔ پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے اجازت چاہی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اٹھو اور اسے بھی اجازت دو، اور اسے جنت کی بشارت دے دو۔“ میں اٹھا اور اسے اجازت دی تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی بشارت دی تو وہ بھی اللہ کی حمد بیان کرنے لگے یہاں تک کہ بیٹھ گئے۔ پھر ایک شخص آیا جس کی آواز دھیمی تھی اور اس نے اجازت چاہی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اٹھو، اسے بھی اجازت دے دو اور اسے ایک آزمائش پر جنت کی بشارت دے دو۔“ میں اٹھا اور اسے اجازت دی تو دیکھا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں ایک آزمائش پر جنت کی خوشخبری سنائی، تو وہ «اللَّهُمَّ صَبْرًا» ”اے اللہ! صبر عطا فرما“ کہتے ہوئے بیٹھ گئے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اور میں (کہاں ہوں)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے والد کے ساتھ ہو۔““

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه / حدیث: 207
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: ضعيف مع كون رجاله ثقات لتدليس قتادة . . »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6512، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14374، 14375»
«التاريخ الكبير للبخاري: 172/1»