فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ وَلَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی اولاد کے بعض احوال کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1954
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ قَالَ مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ: أَنَا قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي عَبْلَةَ يَقُولُ: دَخَلَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَوْمًا فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدَهُ قَالَ عُمَرُ: "لَوْ كَانَ إِلَيَّ مِنَ الْخِلَافَةِ شَيْءٌ، لَقَمَّصْتُهَا هَذَا الْخَارِجَ" .ترجمہ
ابن ابی عبلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ محمد بن علی بن عبد اللہ بن عباس رحمہ اللہ ایک دن عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے پاس تشریف لائے، پھر جب وہ ان کے پاس سے رخصت ہوئے تو عمر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر خلافت کے معاملے میں میرا کچھ بھی اختیار ہوتا، تو میں (خلافت کی) یہ قمیص اس باہر جانے والے کو پہنا دیتا۔“