فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ وَلَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی اولاد کے بعض احوال کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، قَالَ: قَدِمَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ الرَّصَافَةَ عَلَى هِشَامٍ وَنَحْنُ بِهَا قَالَ مَعْمَرٌ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَإِذَا رَجُلٌ آدَمٌ جَمِيلٌ، عَلَيْهِ جُبَّةُ خَزٍّ دَكْنَاءُ وَسَّاجٌ مِنْ هَذِهِ السِّيجَانِ فَدَخَلْنَا عَلَى رَجُلٍ حَزِينٍ قَالَ: فَمَا اسْتَطَعْنَا أَنْ يُحَدِّثَنَا بِشَيْءٍ قَالَ: فَحَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَزِيرَةِ مِنْ أَصْحَابِنَا يُقَالُ لَهُ: دَاوُدُ ، قَالَ: دَخَلَ سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ عَلَى مُعَاوِيَةَ فَقَالَ: "السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْمَلِكُ" فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: "أَوَغَيْرَ ذَلِكَ؟ أَنْتُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَأَنَا أَمِيرُكُمْ" فَقَالَ سَعْدٌ: "نَعَمْ، إِنْ كُنَّا أَمَّرْنَاكَ" ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: "لَا يَبْلُغْنِي أَنَّ أَحَدًا زَعَمَ أَنَّ سَعْدًا لَيْسَ مِنْ قُرَيْشٍ إِلَّا فَعَلْتُ بِهِ وَفَعَلْتُ" ، فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ: "سُبْحَانَ اللَّهِ لَعَمْرِي إِنَّ سَعْدًا لَفِي السِّطَةِ مِنْ قُرَيْشٍ ثَابِتٌ نَسَبُهُ" .معمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ محمد بن علی بن عبد اللہ بن عباس رحمہ اللہ، ہشام کے پاس رصافہ آئے جبکہ ہم بھی وہیں موجود تھے۔ معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر ہم ان کے پاس گئے تو وہ گندم گوں رنگت والے ایک خوبصورت شخص تھے، انہوں نے ریشم کا سیاہ جبہ اور ایک چادر اوڑھ رکھی تھی، ہم ایک انتہائی غمزدہ شخص کے پاس داخل ہوئے تھے۔ معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (شدتِ غم کی وجہ سے) وہ ہمیں کچھ بھی نہ سنا سکے، چنانچہ ہمیں ہمارے ساتھیوں میں سے اہل جزیرہ کے ایک شخص نے، جسے داؤد کہا جاتا ہے، بتایا کہ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور فرمایا: «السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا الْمَلِكُ» ”آپ پر سلام ہو اے بادشاہ!“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (تعجب سے) کہا: ”کیا اس کے علاوہ کچھ اور نہیں؟ آپ لوگ مومن ہیں اور میں آپ کا امیر ہوں۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہاں، (امیر تب ہوتے) اگر ہم نے آپ کو امیر بنایا ہوتا۔“ پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے جس کسی کے بارے میں بھی یہ خبر پہنچی کہ اس نے یہ گمان کیا ہے کہ سعد قریش میں سے نہیں ہیں، تو میں اس کے ساتھ سخت سے سخت معاملہ کروں گا۔“ یہ سن کر محمد بن علی رحمہ اللہ نے فرمایا: «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے! میری زندگی کی قسم! سیدنا سعد رضی اللہ عنہ تو قریش کے عین وسط اور معزز ترین نسب والے ہیں اور ان کا نسب بالکل ثابت و مستند ہے۔“