❮
❯
حدیث نمبر: 1953
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، قَثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أَنْعُمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَلِيٍّ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُمْ حَجُّوا أَوِ اعْتَمَرُوا مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَمَعَهُ كَعْبُ الْأَحْبَارِ فَأَصَابَهُمْ فِي سَفَرٍ مَطَرٌ وَرَعْدٌ وَبَرْدٌ، فَتَفَرَّقَ النَّاسُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَكُنْتُ مَعَ كَعْبٍ فَقَالَ لِي كَعْبٌ:، " إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَحَدٍ يَقُولُ: سُبْحَانَ مَنْ سَبَّحَ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ، وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خَشْيَتِهِ، ثَلَاثَ مِرَارٍ حِينَ يَرَى سَحَابًا يَتَخَوَّفُ مِنْهُ إِلَّا وَقَاهُ اللَّهُ شَرَّ ذَلِكَ السَّحَابَ فَقُلْنَا ذَلِكَ فَعُوفِينَا لَيْلَتَنَا، ثُمَّ أَصْبَحَ النَّاسُ وَقَدْ أَصَابَهُمْ مِنْ ذَلِكَ، وَأَصَابَ يَوْمَئِذٍ عُمَرُ عَلَى أَنْفِهِ أَصَابَتْهُ بَرَدَةٌ، فَلَمَّا رَآنَا قَالَ: أَيْنَ كُنْتُمَا؟ فَوَاللَّهِ مَا أُرَاكُمَا إِلَّا قَدْ سَلِمْتُمَا، لَقَدْ كُنْتُمَا فِي كُنٍّ، فَقَالَ: ابْنُ عَبَّاسٍ فَأَخْبَرْتُهُ قَوْلَ كَعْبٍ فَقَالَ عُمَرُ فَهَلَّا أَخْبَرْتُمَانِي بِذَلِكَ ".
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ لوگ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج یا عمرہ کے لیے نکلے اور ان کے ساتھ کعب الاحبار رحمہ اللہ بھی تھے؛ پس دورانِ سفر انہیں بارش، گرج اور اولوں نے آ لیا جس کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر منتشر ہو گئے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میں کعب الاحبار رحمہ اللہ کے ساتھ تھا تو انہوں نے مجھ سے کہا: کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہے جو ایسا بادل دیکھے جس سے اسے اندیشہ ہو اور وہ تین مرتبہ یہ کہے: «سُبْحَانَ مَنْ سَبَّحَ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ، وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خَشْيَتِهِ» ”پاک ہے وہ ذات جس کی تسبیح گرج اس کی حمد کے ساتھ اور فرشتے اس کے خوف سے بیان کرتے ہیں“ مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اسے اس بادل کے شر سے محفوظ فرما لیتا ہے۔“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”پس ہم نے وہ کلمات کہے اور اس رات ہم عافیت میں رہے؛ پھر جب صبح ہوئی تو دیکھا کہ دوسرے لوگوں کو (تکلیف) پہنچی تھی اور اس دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ناک پر بھی ایک اولا لگا تھا۔ جب انہوں نے ہمیں دیکھا تو فرمایا: ”تم دونوں کہاں تھے؟ اللہ کی قسم! میرا گمان یہی ہے کہ تم دونوں ہی سلامت رہے ہو، یقیناً تم کسی اوٹ میں تھے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”تب میں نے انہیں کعب الاحبار رحمہ اللہ کی بات بتائی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم دونوں نے مجھے اس کے بارے میں پہلے کیوں نہ بتایا؟““

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه / حدیث: 1953
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل ابن أنعم وهو عبدالرحمن بن زياد بن أنعم أبو خالد الافريقي القاضي اختلف فيه الأئمة ولخص قولهم ابن القطان أبو الحسن: كان من أهل العلم والزهد بلا خلاف بين الناس ومن الناس من يوثقه ويبرأ به عن حضيض رد الرواية والحق فيه انه ضعيف لكثرة روايته المنكرات وهو أمر يعتري الصالحين. . »
«موطا امام مالك 255/2»