فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَفْسِيرِ ابْنِ عَبَّاسٍ لِلْقُرْآنِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تفسیرِ قرآن کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1935
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: "كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا فَسَّرَ الشَّيْءَ رَأَيْتُ عَلَيْهِ نُورًا" .ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما جب کسی چیز کی تفسیر بیان فرماتے تو میں ان پر ایک نور دیکھتا تھا۔“