فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ خُطْبَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْمَوْسِمِ) باب: (موسمِ حج میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے خطبے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1934
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَشَّارٍ الْوَاسِطِيُّ ، قَثَنَا مُحَاضِرُ بْنُ الْمُوَرِّعِ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، قَالَ: " كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَى الْمَوْسِمِ فَخَطَبَ فَافْتَتَحَ سُورَةَ النُّورِ، فَجَعَلَ يَقْرَأُ، ثُمَّ يُفَسِّرُ، فَقَالَ شَيْخٌ مِنَ الْحَيِّ: سُبْحَانَ اللَّهِ مَا رَأَيْتُ كَلَامًا يَخْرُجُ مِنْ رَأْسِ رَجُلٍ لَوْ سَمِعَتْهُ التُّرْكُ لَأَسْلَمَتْ ".ترجمہ
شقیق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما حج کے ایام میں (امیرِ حج) تھے، انہوں نے خطبہ دیا اور سورۂ نور کا آغاز کیا، وہ اس کی تلاوت کرتے جاتے اور ساتھ ہی اس کی تفسیر بیان کرتے جاتے۔ تب قبیلے کے ایک بزرگ نے کہا: «سبحان الله»! ”میں نے کبھی کسی انسان کے دماغ سے نکلتا ہوا ایسا کلام نہیں دیکھا کہ اگر اسے ترک قوم سن لیتی تو وہ ضرور اسلام قبول کر لیتی۔““