فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقْرِيبِ عُمَرَ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَمُشَاوَرَتِهِ إِيَّاهُ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قریب رکھنے اور ان سے مشورہ کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1904
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ يَسْأَلُنِي مَعَ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَقُولُ لِي: " لَا تَكَلَّمْ حَتَّى يَتَكَلَّمُوا، فَإِذَا تَكَلَّمْتُ قَالَ: غَلَبْتُمُونِي أَنْ تَأْتُوا بِمَا جَاءَ بِهِ هَذَا الْغُلَامُ الَّذِي لَمْ تَجْتَمِعْ شُؤُونُ رَأْسِهِ . قَالَ ابْنُ إِدْرِيسَ شُؤُونَ رَأْسِهِ يَعْنِي الشُّعَبَ الَّتِي تَكُونُ فِي الرَّأْسِ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجھ سے صحابہِ محمد ﷺ کے ہمراہ (علمی مسائل) دریافت کیا کرتے تھے اور مجھ سے فرماتے تھے: ”تم اس وقت تک کلام نہ کرنا جب تک یہ لوگ گفتگو نہ کر لیں۔“ پھر جب میں گفتگو کرتا تو وہ (دیگر صحابہ سے) فرماتے: ”تم ایسی علمی بات لانے سے عاجز رہ گئے جیسی یہ نوجوان لایا ہے، حالانکہ ابھی اس کے «شؤون رأسه» (سر کے جوڑ) بھی باہم پیوست نہیں ہوئے ہیں۔“
ابن ادریس رحمہ اللہ کہتے ہیں: «شؤون رأسه» سے مراد سر میں پائے جانے والے (ہڈیوں کے) مختلف حصے یا جوڑ ہیں۔