فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ طَلَبِ ابْنِ عَبَّاسٍ لِلْعِلْمِ وَطَرِيقَةِ تَعْلِيمِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم حاصل کرنے اور ان کے طریقۂ تعلیم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1903
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ كَيْفَ أَصَبْتَ هَذَا الْعِلْمَ؟ قَالَ: "بِلِسَانٍ سَؤُولٍ، وَقَلْبٍ عَقُولٍ" .ترجمہ
مغیرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ آپ نے یہ علم کیسے حاصل کیا؟ انہوں نے فرمایا: ”کثرت سے سوال کرنے والی زبان اور خوب سمجھ بوجھ رکھنے والے دل کے ذریعے۔“