فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاةِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَا رُئِيَ عِنْدَ دَفْنِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات اور ان کی تدفین کے وقت دیکھے گئے واقعات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1902
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ ، قَثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَامِينٍ ، أَنَّ طَائِرًا دَخَلَ فِي ثِيَابِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى سَرِيرِهِ، فَلَمْ يُرَ خَرَجَ حَتَّى دُفِنَ . لَا أَدْرِي رَآهُ عَبْدُ اللَّهِ أَوْ أُخْبِرَ بِهِ عَنْ أَبِيهِ.ترجمہ
عبد اللہ بن یامین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”ایک پرندہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے کپڑوں میں اس وقت داخل ہوا جب وہ اپنے جنازے کے تخت پر تھے، پھر اسے وہاں سے نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا یہاں تک کہ آپ کو دفن کر دیا گیا۔“
(نافع بن عمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) ”مجھے معلوم نہیں کہ عبد اللہ نے اسے خود دیکھا تھا یا انہیں ان کے والد نے اس کی خبر دی تھی۔“