فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَقْرِيبِ عُمَرَ لِابْنِ عَبَّاسٍ وَمُشَاوَرَتِهِ إِيَّاهُ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو قریب رکھنے اور ان سے مشورہ کرنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1901
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ بْنِ سَلمِ بْنِ خَالِدِ بْنِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عُمَرَ لَمَّا قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ تَكَلَّمْ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: لَوْ عَلِمْنَا جِئْنَا بِأَبْنَائِنَا مَعَنَا، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: "إِنَّهُ مِنْ حَيْثُ تَعْلَمُ" .ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”تم گفتگو کرو“، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ہم بھی اپنے بیٹوں کو اپنے ہمراہ لاتے“، اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ وہیں سے ہیں جہاں سے تم جانتے ہو۔“