فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ وَفَاةِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمَا رُئِيَ عِنْدَ دَفْنِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات اور ان کی تدفین کے وقت دیکھے گئے واقعات کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْجَزَرِيُّ مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَجْلَانَ الْجَزَرِيُّ الْأَفْطَسُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: " مَاتَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِالطَّائِفِ فَشَهِدْتُ جَنَازَتَهُ، فَجَاءَ طَائِرٌ لَمْ يُرَ عَلَى خِلْقَتِهِ حَتَّى دَخَلَ فِي نَعْشِهِ، ثُمَّ لَمْ يُرَ خَارِجًا مِنْهُ فَلَمَّا دُفِنَ تُلِيَتْ هَذِهِ الْآيَةُ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ، لَا يُرَى مَنْ تَلَاهَا: يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ". قَالَ مَرْوَانُ: وَأَمَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَعِيسَى بْنُ عَلِيٍّ ، فَقَالَا: هُوَ طَائِرٌ أَبْيَضُ.سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال طائف میں ہوا تو میں ان کے جنازے میں حاضر تھا، (وہاں) ایک ایسا پرندہ آیا جس کی جیسی ہیئت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی، یہاں تک کہ وہ ان کے جنازے میں داخل ہو گیا، پھر اسے وہاں سے باہر نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ جب انہیں دفن کر دیا گیا تو قبر کے کنارے اس آیت کی تلاوت کی گئی، جبکہ تلاوت کرنے والا نظر نہیں آ رہا تھا: ﴿يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي﴾ ”اے اطمینان پانے والی روح! اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس حال میں کہ تو (اپنے انجام سے) خوش اور (اللہ کے ہاں) مقبول ہے، پس میرے (خاص) بندوں میں شامل ہو جا اور میری جنت میں داخل ہو جا۔“ “
مروان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اسماعیل بن علی اور عیسیٰ بن علی رحمہما اللہ نے فرمایا: ”وہ ایک سفید پرندہ تھا۔“