فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَفْسِيرِ ابْنِ عَبَّاسٍ لِلْقُرْآنِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تفسیرِ قرآن کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1880
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا مُؤَمَّلٌ ، قَثَنَا حَمَّادٌ، يَعْنِي: ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، وَيُوسُفَ بْنَ مِهْرَانَ يَقُولَانِ: " مَا نَحْصِي كَمْ سَمِعْنَا ابْنَ عَبَّاسٍ يُسْأَلُ عَنِ الشَّيْءِ مِنَ الْقُرْآنِ، فَيَقُولُ: هُوَ كَذَا وَكَذَا، أَمَا سَمِعْتَ الشَّاعِرَ يَقُولُ: كَذَا وَكَذَا ".ترجمہ
سعید بن جبیر رحمہ اللہ اور یوسف بن مہران رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم شمار نہیں کر سکتے کہ ہم نے کتنی مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا کہ جب ان سے قرآن مجید کی کسی بات کے متعلق سوال کیا جاتا تو وہ فرماتے: اس کا مفہوم یوں اور یوں ہے، کیا تم نے شاعر کو اس طرح کہتے ہوئے نہیں سنا؟“