فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ طَلَبِ ابْنِ عَبَّاسٍ لِلْعِلْمِ وَطَرِيقَةِ تَعْلِيمِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علم حاصل کرنے اور ان کے طریقۂ تعلیم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1869
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: "كَانَ أَبُو سَلَمَةَ يَسْأَلُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَكَانَ يُحَدِّثُ عَنْهُ، وَكَانَ عُبَيْدُ اللَّهِ يُلْطِفُهُ فَكَانَ يَغُرُّهُ غَرًّا" .ترجمہ
امام زہری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ابوسلمہ رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کرتے تھے تو وہ انہیں (احادیث) بیان کرتے تھے، جبکہ عبید اللہ رحمہ اللہ ان کے ساتھ نہایت نرمی اور تلطف کا برتاؤ کرتے تھے، چنانچہ وہ انہیں اس طرح (علم و حکمت) سکھاتے تھے جیسے پرندہ اپنے بچے کو دانہ چگاتا ہے۔“