فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ عِبَادَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَوَرَعِهِ وَبُكَائِهِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عبادت، تقویٰ اور گریہ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1846
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ آخِذًا بِثَمَرَةِ لِسَانِهِ وَهُوَ يَقُولُ: "وَيْحَكَ قُلْ خَيْرًا تَغْنَمْ، وَاسْكُتْ عَنْ شَرٍّ تَسْلَمْ" ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ مَا لِي أَرَاكَ آخِذًا بِثَمَرَةِ لِسَانِكَ تَقُولُ: كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: "إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ الْعَبْدَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَ هُوَ عَلَى شَيْءٍ أَحْنَقَ مِنْهُ عَلَى لِسَانِهِ" .ترجمہ
ایک شخص بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے اپنی زبان کا سرا تھاما ہوا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں: ”تیرا بھلا ہو! بھلائی کی بات کہہ، فائدہ پائے گا، اور برائی سے خاموش رہ، سلامت رہے گا۔“
پس ان سے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے ابوعباس! کیا بات ہے کہ میں آپ کو اپنی زبان کا کنارہ پکڑے ہوئے یہ اور یہ کلمات کہتے ہوئے دیکھ رہا ہوں؟“
انہوں نے فرمایا: ”یقیناً مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ قیامت کے دن بندہ کسی بھی چیز پر اتنا زیادہ غضبناک اور بپھرا ہوا نہیں ہوگا جتنا اپنی زبان پر ہوگا۔“