فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ لِبَاسِ ابْنِ عَبَّاسٍ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لباس کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1847
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا بَكْرُ بْنُ عِيسَى الرَّاسِبِيُّ ، قَثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، قَثَنَا أَبُو جَمْرَةَ ، قَالَ: "رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَمِيصَهُ مُقَلَّصًا فَوْقَ الْكَعْبِ، وَالْكُمُّ يَبْلُغُ أُصُولَ الْأَصَابِعِ، يُغَطِّي ظَهْرَ الْكَفِّ" .ترجمہ
ابو جمرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا، آپ کی قمیص ٹخنوں سے اوپر سمٹی ہوئی تھی اور آستین انگلیوں کی جڑوں تک پہنچتی تھی، جو ہاتھ کی پشت کو ڈھانپ لیتی تھی۔“