❮
❯
حدیث نمبر: 182
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: لَمَّا هَاجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ مَعَهُ أَبُو بَكْرٍ ، فَأَخَذَا طَرِيقَ ثَوْرٍ، فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يَمْشِي خَلْفَهُ وَيَمْشِي أَمَامَهُ قَالَ: فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا لَكَ؟" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَافُ أَنْ تُؤْتَى مِنْ خَلْفِكَ فَأَتَأَخَّرُ، وَأَخَافُ أَنْ تُؤْتَى مِنْ أَمَامِكَ فَأَتَقَدَّمُ، قَالَ: فَلَمَّا انْتَهَى إِلَى الْغَارِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ: كَمَا أَنْتَ حَتَّى أَقُمَّهُ، قَالَ نَافِعٌ: فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَأَى جُحْرًا فَأَلْقَمَهَا قَدَمَهُ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ كَانَتْ لَسْعَةٌ أَوْ لَدْغَةٌ كَانَتْ بِي.
ترجمہ

ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب نبی ﷺ نے ہجرت فرمائی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے ہمراہ روانہ ہوئے، پھر ان دونوں نے غارِ ثور کا راستہ اختیار کیا؛ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کبھی آپ ﷺ کے پیچھے چلنے لگتے اور کبھی آپ ﷺ کے آگے۔
نبی ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مجھے اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں آپ پر پیچھے سے حملہ نہ ہو جائے تو میں پیچھے آ جاتا ہوں، اور کبھی یہ ڈر لگتا ہے کہ کہیں آپ پر سامنے سے وار نہ ہو جائے تو میں آگے ہو جاتا ہوں۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ جب وہ دونوں غار تک پہنچے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”آپ اپنی جگہ ٹھہریے یہاں تک کہ میں اسے جھاڑ پونچھ کر صاف کر لوں۔“
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ایک شخص نے ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ کے واسطے سے بتایا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے غار میں ایک سوراخ دیکھا تو اس میں اپنا پاؤں دے دیا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اگر کوئی ڈنک مارنے والی یا ڈسنے والی چیز ہوئی تو وہ مجھے ہی ڈسے گی۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه / حدیث: 182
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مرسل
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: هذا اسناده مرسل ورجاله ثقات وهو مكرر رقم ٢٢ غير أن الاولى رواية عبدالله عن أبيه قراءة عليه وهذه تحديث عنه. . »
«تقدم تخريجي قم: 22»