فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 181
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ وَرْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ غَدِيرًا فَفَرَّقَهُمْ فِرْقَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: "لِيَسْبَحْ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمْ إِلَى صَاحِبِهِ، فَسَبَحَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ إِلَى صَاحِبِهِ، حَتَّى بَقِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ ، فَسَبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ حَتَّى احْتَضَنَهُ ثُمَّ قَالَ: "لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ ، وَلَكِنَّهُ صَاحِبِي كَمَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".ترجمہ
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک تالاب پر پہنچے تو آپ ﷺ نے انہیں دو گروہوں میں تقسیم کر دیا، پھر فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص اپنے ساتھی کی طرف تیر کر جائے“، چنانچہ ان میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کی طرف تیر کر گیا، یہاں تک کہ صرف نبی کریم ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باقی رہ گئے۔ پھر نبی کریم ﷺ ان کی طرف تیر کر گئے یہاں تک کہ آپ ﷺ نے انہیں گلے لگا لیا، پھر فرمایا: ”اگر میں اس امت میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو بناتا، لیکن وہ میرے (وہی) ساتھی ہیں جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے“۔