فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الْعَبَّاسُ أَجْوَدُ قُرَيْشٍ كَفًّا وَأَوْصَلُهَا) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے قریش میں سب سے زیادہ سخی اور صلہ رحمی کرنے والے ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1804
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي خَلْفٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سُهَيْلٍ نَافِعُ بْنُ مَالِكٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يُجَهِّزِ بَعْثًا، فَطَلَعَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَذَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمُّ نَبِيِّكُمْ أَجْوَدُ قُرَيْشًا كَفًّا وَأَوْصَلُهُمْ" .ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک لشکر کی تیاری کے لیے باہر تشریف لائے، اتنے میں سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سامنے سے آئے تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”یہ عباس بن عبد المطلب ہیں، تمہارے نبی کے چچا؛ یہ قریش میں سب سے زیادہ سخی ہاتھ والے اور ان میں سب سے بڑھ کر صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔“