فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «لَا يَدْخُلُ قَلْبَ امْرِئٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّ أَهْلَ الْبَيْتِ») باب: (اس بات کا بیان کہ کسی کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوتا جب تک وہ اہل بیت سے محبت نہ کرے)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ قُرَيْشًا جُلُوسٌ فَتَذَاكَرُوا أَنْسَابَهُمْ فَجَعَلُوا مَثَلَكَ مَثَلَ نَخْلَةٍ فِي كَبْوَةٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "إِنَّ اللَّهَ يَوْمَ خَلَقَ الْخَلْقَ، جَعَلَنِي فِي خَيْرِ الْفِرْقَتَيْنِ خَيْرًا، ثُمَّ جَعَلَ الْقَبَائِلَ، جَعَلَنِي فِي خَيْرِ قَبِيلَةٍ يَعْنِي خَيْرًا، ثُمَّ جَعَلَ الْبُيُوتَ، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِ بُيُوتِهِمْ، فَأَنَا خَيْرُهُمْ نَفْسًا، وَخَيْرُهُمْ بَيْتًا" .سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! قریش (کے کچھ لوگ) بیٹھے ہوئے اپنے نسبوں کا تذکرہ کر رہے تھے، تو انہوں نے آپ کی مثال ایسی کھجور کے درخت کی سی دی جو زمین کے کسی کوڑا کرکٹ والے مقام پر ہو، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے جب مخلوق کو پیدا فرمایا تو مجھے ان کے دو بہترین گروہوں میں سے بہتر میں رکھا، پھر جب قبائل بنائے تو مجھے بہترین قبیلے میں رکھا، پھر جب گھرانے بنائے تو مجھے ان کے بہترین گھرانے میں رکھا؛ پس میں اپنی ذات کے اعتبار سے بھی ان سب سے بہتر ہوں اور اپنے گھرانے کے اعتبار سے بھی ان سب سے بہتر ہوں۔““