فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «لَا يَدْخُلُ قَلْبَ امْرِئٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّ أَهْلَ الْبَيْتِ») باب: (اس بات کا بیان کہ کسی کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوتا جب تک وہ اہل بیت سے محبت نہ کرے)۔
حدیث نمبر: 1792
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَثَنَا أَبُو الْمُوَرِّعِ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي سَبْرَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، قَالَ: جَلَسَ الْعَبَّاسُ إِلَى قَوْمٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَطَعُوا حَدِيثَهُمْ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَخَطَبَ فَقَالَ: "مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَتَحَدَّثُونَ بِالْحَدِيثِ، فَإِذَا جَلَسَ إِلَيْهِمْ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي، قَطَعُوا حَدِيثَهُمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَدْخُلُ قَلْبَ امْرِئٍ إِيمَانٌ حَتَّى يُحِبَّهُمْ لِلَّهِ، وَلِقَرَابَتِي مِنْهُمْ" .ترجمہ
محمد بن کعب القرظی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ قریش کے کچھ لوگوں کی مجلس میں جا کر بیٹھے تو انہوں نے اپنی گفتگو بند کر دی، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں کا کیا حال ہے جو باتیں کر رہے ہوتے ہیں، پھر جب میرے اہل بیت میں سے کوئی ان کے پاس بیٹھتا ہے تو وہ اپنی گفتگو منقطع کر دیتے ہیں؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کسی شخص کے دل میں ایمان اس وقت تک داخل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اللہ کی خاطر اور مجھ سے ان کی قرابت داری کی وجہ سے ان سے محبت نہ کرے۔“