فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «لَا يَدْخُلُ قَلْبَ امْرِئٍ الْإِيمَانُ حَتَّى يُحِبَّ أَهْلَ الْبَيْتِ») باب: (اس بات کا بیان کہ کسی کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوتا جب تک وہ اہل بیت سے محبت نہ کرے)۔
حدیث نمبر: 1791
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، قَثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي الضُّحَى ، قَالَ: قَالَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَرَى ضَغَائِنَ فِي وُجُوهِ قَوْمٍ مِنْ وَقَائِعَ أَوْقَعْتَهَا بِهِمْ، قَالَ: وَقَدْ فَعَلُوهَا؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: "مَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا حَتَّى يُحِبُّوكُمْ لِقَرَابَتِي، أَتَرْجُو سَلْهُمْ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يَرْجُوهَا بَنُو عَبْدِ الْمُطَّلِبِ" .ترجمہ
ابوالضحی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم کچھ لوگوں کے چہروں میں ان جنگوں کی وجہ سے کینہ و عداوت کے آثار دیکھتے ہیں جو آپ ﷺ نے ان کے خلاف لڑی تھیں۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا واقعی وہ ایسا کرتے ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ اس وقت تک (کامل) ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ میری قرابت داری کی وجہ سے تم سے محبت نہ کرنے لگیں؛ کیا قبیلہ سَلہم قیامت کے دن میری شفاعت کی امید رکھتا ہے اور بنو عبدالمطلب اس کی امید نہ رکھیں؟“