فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَثَنَا سَالِمٌ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي حَفْصَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، وَجَعْفَرًا عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَقَالَا لِي: يَا سَالِمُ ، تَوَلَّهُمَا وَابْرَأْ مِنْ عَدُوِّهِمَا، فَإِنَّهُمَا كَانَا إِمَامَيْ هُدًى، قَالَ: وَقَالَ لِي جَعْفَرٌ: يَا سَالِمُ ، أَبُو بَكْرٍ جَدِّي، أَيَسُبُّ الرَّجُلُ جَدَّهُ؟ قَالَ: وَقَالَ: لَا نَالَتْنِي شَفَاعَةُ مُحَمَّدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنْ لَمْ أَكُنْ أَتَوَلَّاهُمَا وَأَبْرَأُ مِنْ عَدُوِّهِمَا.سالم بن ابی حفصہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر رحمہ اللہ اور جعفر رحمہ اللہ سے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے متعلق دریافت کیا، تو ان دونوں نے مجھ سے فرمایا: ”اے سالم! تم ان دونوں سے محبت و وفاداری رکھو اور ان کے دشمن سے بیزاری کا اظہار کرو، کیونکہ وہ دونوں ہدایت کے امام تھے۔“
راوی کہتے ہیں کہ جعفر رحمہ اللہ نے مجھ سے فرمایا: ”اے سالم! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ میرے نانا ہیں، بھلا کیا کوئی شخص اپنے نانا کو برا بھلا کہہ سکتا ہے؟“
نیز انہوں نے فرمایا: ”اگر میں ان دونوں سے محبت نہ رکھوں اور ان کے دشمن سے بیزاری کا اظہار نہ کروں، تو قیامت کے دن مجھے محمد ﷺ کی شفاعت نصیب نہ ہو۔“