فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 175
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ ، عَنْ أَبِي بَشِيرٍ ، قَالَ: سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا يَقُولُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَقَالَ: كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ.ترجمہ
ابو بشیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی طاقت“ کہتے ہوئے سنا تو آپ نے فرمایا: ”یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔“