فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
ذِكْرُ أَحَادِيثَ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ وَلَيْسَتْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ باب: ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی اپنے شیوخ سے مروی ان احادیث کا بیان جو عبداللہ بن احمد سے نہیں۔
حدیث نمبر: 177
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَثَنَا أَبُو بَكْرٍ، يَعْنِي: ابْنَ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ عَلَى الْمَوْسِمِ، فَلَمَّا سَارَ بَعَثَ عَلِيًّا فِي أَثَرِهِ بِآيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ بَرَاءَةَ، فَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي؟ قَالَ: "خَيْرٌ، أَنْتَ صَاحِبِي فِي الْغَارِ، وَصَاحِبِي عَلَى الْحَوْضِ"، قَالَ: فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: رَضِيتُ.ترجمہ
ابو صالح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حج کے موقع پر (امیر بنا کر) بھیجا، پھر جب وہ روانہ ہو گئے تو آپ ﷺ نے ان کے پیچھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سورہ براءت کی ابتدائی آیات دے کر روانہ فرمایا۔ پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (یہ دیکھ کر) واپس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے بارے میں کیا (حکم نازل ہوا) ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”خیر ہی ہے، تم غار میں بھی میرے ساتھی ہو اور حوض (کوثر) پر بھی میرے ساتھی ہو۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں راضی ہوں۔“