فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُغْمِيَ عَلَيْهِ وَهُوَ صَائِمٌ يَوْمَ السَّبْتِ، فَلَدُّوهُ بِزَيْتٍ وَقُسْطٌ فَأَفَاقَ، وَقَالَ: "أَمَا تَحَرَّجْتُمْ لَدَدْتُمُونِي وَأَنَا صَائِمٌ، لَا يَبْقَى أَحَدٌ فِي الْبَيْتِ إِلَّا لُدَّ" قَالَتْ فَاطِمَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ _ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _ إِلَّا عَمُّكَ الْعَبَّاسُ ، قَالَ: "إِلَّا عَمِّيَ الْعَبَّاسُ" ، قَالَ: فَلَدَّ النِّسَاءُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا.عامر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ پر ہفتے کے دن غشی طاری ہو گئی جبکہ آپ ﷺ روزے سے تھے، پس لوگوں نے آپ ﷺ کو زیتون کے تیل اور قسط کے ساتھ «لَدُود» (منہ کے ایک پہلو سے دوا ڈالنا) دی؛ جب آپ ﷺ کو افاقہ ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں (ایسا کرتے ہوئے) جھجھک محسوس نہ ہوئی؟ تم نے مجھے «لَدُود» دے دی حالانکہ میں روزے سے تھا۔ اب گھر میں موجود ہر شخص کو «لَدُود» دی جائے گی۔“
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! سوائے آپ کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سوائے میرے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے۔“
(عامر رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ پھر عورتوں نے ایک دوسرے کو «لَدُود» دی۔