فضائل الصحابة
فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم— رسول اللہ ﷺ کے چچا سیدنا ابو الفضل عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ مِنْ أَخْبَارِ الْعَبَّاسِ) باب: (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے بعض احوال کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، قَثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ بِشْرٍ الْخَثْعَمِيِّ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ: أَقْبَلَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ وَلَهُ ضَفِيرَتَانِ وَهُوَ أَبْيَضُ بَضٌّ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبَسَّمَ فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ: مَا أَضْحَكَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ؟ قَالَ: "أَعْجَبَنِي جَمَالُكَ يَا عَمِّ النَّبِيِّ" ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: مَا الْجَمَالُ فِي الرَّجُلِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "اللِّسَانُ" .ابو جعفر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ تشریف لائے، وہ ایک عمدہ جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھے اور ان کے بالوں کی دو مینڈھیاں (چٹیاں) تھیں، وہ نہایت سفید فام اور نرم و ملائم جلد کے مالک تھے۔ جب نبی کریم ﷺ نے انہیں دیکھا تو آپ ﷺ تبسم فرمانے لگے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! آپ کس بات پر مسکرائے؟ «أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ» ”اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے“۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے نبی کے چچا! مجھے آپ کے حسن و جمال نے خوش کر دیا۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مرد میں (حقیقی) جمال کیا ہوتا ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”زبان (یعنی اس کی فصاحت و بلاغت اور شیریں کلامی)۔“