فضائل الصحابة
فضائل قوم شتى من أهل الشام— اہلِ شام کے مختلف لوگوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: الشَّامُ أَرْضُ الْمَحْشَرِ) باب: (شام کے حشر کی سرزمین ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1710
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: نَا شِبْلُ بْنُ عَبَّادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا قَزَعَةَ يُحَدِّثُ عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْبَهْزِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "هَهُنَا تُحْشَرُونَ، هَهُنَا تُحْشَرُونَ، هَهُنَا تُحْشَرُونَ، ثَلَاثًا رُكْبَانًا وَمُشَاةً، وَعَلَى وُجُوهِكُمْ تُوفُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعِينَ أُمَّةً أَنْتُمْ آخِرُ الْأُمَمِ وَأَكْرَمُهَا عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں اسی مقام پر اکٹھا کیا جائے گا، تمہیں اسی مقام پر اکٹھا کیا جائے گا، تمہیں اسی مقام پر اکٹھا کیا جائے گا“ — آپ ﷺ نے یہ کلمات تین مرتبہ ارشاد فرمائے — ”تم میں سے کچھ سوار ہوں گے، کچھ پیدل اور کچھ اپنے چہروں کے بل؛ تم قیامت کے دن ستر امتوں کی تعداد پوری کرو گے، تم آخری امت ہو اور اللہ عزوجل کے نزدیک ان میں سب سے زیادہ معزز ہو۔“