فضائل الصحابة
فضائل قوم شتى من أهل الشام— اہلِ شام کے مختلف لوگوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ الْأَمْرِ بِلُزُومِ الشَّامِ) باب: (شام کو لازم پکڑنے کے حکم کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1711
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ بَهْزٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيْنَ تَأْمُرُنِي؟ خِرْ لِي، فَقَالَ بِيَدِهِ نَحْوَ الشَّامِ قَالَ: "إِنَّكُمْ مَحْشُورُونَ رِجَالًا، وَرُكْبَانًا، وَتُجَرُّونَ عَلَى وُجُوهِكُمْ" .ترجمہ
سیدنا معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ مجھے کہاں (جانے کا) حکم دیتے ہیں؟ میرے لیے (بہترین مقام کا) انتخاب فرما دیجیے“، تو آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے ملکِ شام کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”تم سب (میدانِ حشر کی طرف) اکٹھے کیے جاؤ گے، کچھ لوگ پیدل ہوں گے، کچھ سوار، اور کچھ اپنے چہروں کے بل گھسیٹے جاؤ گے“۔