فضائل الصحابة
فضائل قوم شتى من أهل الشام— اہلِ شام کے مختلف لوگوں کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ فَضْلِ الشَّامِ) باب: (شام کی فضیلت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1709
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ضِرَارٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: "إِنَّ الْخَيْرَ قُسِّمَ عَشَرَةَ أَعْشَارٍ، فَتِسْعَةٌ بِالشَّامِ، وَعَشْرٌ بِهَذِهِ، وَإِنَّ الشَّرَّ قُسِّمَ عَشَرَةَ أَعْشَارٍ، فَتِسْعَةٌ بِهَذِهِ، وَعَشْرٌ بِالشَّامِ" .ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بلاشبہ خیر و بھلائی دس حصوں میں تقسیم کی گئی ہے، چنانچہ نو حصے ملکِ شام میں ہیں اور ایک حصہ یہاں (کی سرزمین) میں ہے؛ اور یقیناً شر بھی دس حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے نو حصے یہاں ہیں اور ایک حصہ شام میں ہے۔“