فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عمر رضي الله عنهما— سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ شُهُودِ ابْنِ عُمَرَ فَتْحَ مَكَّةَ) باب: (فتح مکہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی شرکت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1700
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، شَهِدَ ابْنُ عُمَرَ الْفَتْحَ وَهُوَ ابْنُ عِشْرِينَ وَمَعَهُ فَرَسٌ حَرُونٌ وَرُمْحٌ ثَقِيلٌ، فَذَهَبَ ابْنُ عُمَرَ يَخْتَلِي لِفَرَسِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ".ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فتحِ مکہ کے موقع پر حاضر ہوئے اور اس وقت ان کی عمر بیس سال تھی، ان کے پاس ایک اڑیل گھوڑا اور ایک وزنی نیزہ تھا، پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے گھوڑے کے لیے چارہ کاٹنے گئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک عبداللہ، بے شک عبداللہ۔“