فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عمر رضي الله عنهما— سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ ثَنَاءِ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ عَلَى ابْنِ عُمَرَ) باب: (صحابہ و تابعین کی طرف سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی تعریف کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1701
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ ، "إِنَّ مِنْ أَمْلَكِ شَبَابِ قُرَيْشٍ لِنَفْسِهِ عَنِ الدُّنْيَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ". ترجمہ
ابراہیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک قریش کے نوجوانوں میں دنیا کے مقابلے میں اپنے نفس پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہیں۔“