❮
❯
حدیث نمبر: 1695
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُخَارِقٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: قَدِمَ وَفْدُ بَجِيلَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اكْتُبُوا الْبَجَلِيِّينَ وَابْدَؤُوا بِالْأَحْمَسِيِّينَ" قَالَ: فَتَخَلَّفَ رَجُلٌ مِنْ قَسْرَ قَالَ: حَتَّى أَنْظُرَ مَا يَقُولُ لَهُمْ، قَالَ: فَدَعَا لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ مَرَّاتٍ "اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ، أَوِ اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِمْ". مُخَارِقٌ الَّذِي شَكَّ.
ترجمہ

سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ بجیلہ کا وفد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بجیلہ والوں کے نام لکھو اور (ان میں سے) احمسیوں سے آغاز کرو۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ قبیلہ قسر کا ایک آدمی پیچھے رہ گیا اور کہنے لگا: ”(میں ٹھہرتا ہوں) یہاں تک کہ دیکھوں کہ آپ ﷺ ان کے لیے کیا فرماتے ہیں۔“ وہ کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے پانچ مرتبہ دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ» ”اے اللہ! ان پر اپنی رحمتیں نازل فرما“، یا فرمایا: «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِمْ» ”اے اللہ! ان میں برکت عطا فرما“۔
راوی مخارق رحمہ اللہ کو ان (دعا کے الفاظ) میں شک ہوا ہے۔

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل جرير بن عبد الله رضي الله عنه / حدیث: 1695
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . . »
«أخرجه مسند أحمد برقم: 18354»
«المعجم الكبير للطبراني: 387/8»